ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل

 لاہور: پنجاب بار کونسل نے پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے  والے وکیل کا لائسنس معطل کردیا۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ آفتاب رئیس پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اور جوڑوں کو  زبردستی شادی کرنے پر مجبور کرتے ہیں، ان کا یہ عمل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے وکیل کو ذاتی حثیت میں وضاحت کےلیے طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ آفتاب رئیس 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، اگر وہ  پنجاب بار کونسل کو مطمن نہیں کر سکے تو ان کا لائسنس مستقل طور پر معطل کردیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں