ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاس اینجلس: بالی وڈ اور ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ کے سیٹ سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی بیٹی مالٹی میری جونس کا آئی ڈی کارڈ نظر آتا ہے۔

پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران اپنی بیٹی کو ساتھ رکھتی ہیں اسی لئے سیٹ پر انٹری کیلئے مالٹی کو بھی آئی ڈی کا کارڈ بنا کر دیا گیا ہے۔

dfasfddffddfasfddffd

آئی ڈی کارڈ پر اداکارہ کی بیٹی کی تصویر موجود ہے اور اس میں ان کو ’چیف ٹربل میکر‘ کا دلچسپ خطاب دیا گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداح اس کو بہت پسند کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں