ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں گندم کی درآمد کیے جانے کے حوالے سے نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیرا عظم شہباز شریف اسلام آباد میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے حکومت کے پہلے ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کا نوٹس لے لیا اور فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیا۔

شہباز شریف نے گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو چار روز میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں