ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

 اسلام آباد: وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو ذمہ داران کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔

شرکا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے وزیرِ اعظم نے گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا، گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا۔

وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

قبل ازیں اضافی گندم اور مہنگی کھاد خریدی اسکینڈل میں وزیراعظم کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فوڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ اُن کی جگہ گریڈ بائیس کے افسر فخر عالم وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں