ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست

کراچی:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویمنز انٹرنیشنل ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز کی پہلی کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ مہمان ٹیم ابتدائی تین میچ  جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم نے 85 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔ عائشہ ظفر نے 48 بالز پر 3 چوکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے۔ گل فیروزہ نے 24 بالز پر 21 رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 15 اور منیبہ علی نے 8 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی شامیلا کونیل اور ایفے فلیچر نے ایک ایک  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں مہمان ٹیم نے 20 اوورز مکمل کھیلتے ہوئے 84 رنز بنائے تھے اور اس کی 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئی تھیں۔ پاکستان کی ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نشرح سندھو اور رامین شمیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا آخری اور پانچواں میچ جمعہ کی شب کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں