ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر کی کار کردگی میری سمجھ سے باہر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی کارکردگی میر ی سمجھ سے باہر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس  کے ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین امجد زبیرکو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدے سے ہٹ جائیں۔

چیئرمین امجد زبیر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے، جس پر  وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بنے2ماہ ہو گئے،آپ مجھے اب بتا رہے ہیں کہ ادارے میں افسران کام نہیں کر رہے۔

چیئرمین امجد زبیر نے ملازمین کو عہدے سے ہٹوا کر ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایف بی آر کا ابتدائی 10 ماہ میں ریونیو شارٹ فال 48 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، ایف بی آ ر نے 7414 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 7366 ارب روپے جمع کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں