ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں بارش برسانیوالا نیا سسٹم داخل، پنجاب میں بھی تیز ہواؤں کا امکان

کوئٹہ :بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا، کوئٹہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، پشاور، سوات، چترال، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم کئی روز شدید گرم رہنے کے بعد بہتر ہو گیا، شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ بالائی سندھ میں بھی شام یا رات میں آندھی چلنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں