وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے اس پر افسوس ہے، ہم آئی ایم ایف کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کا مینڈیٹ ہے سندھ کے لوگوں کی خدمت کرنا، پنک بس سروس کو لوگوں نے بہت سراہا، کراچی میں ماضی میں روز 25 لاشیں گرتی تھیں، ہم اپنے عوامی سہولت کے وعدہ پر کاربند ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے جارہے ہیں، سندھ سب سے بہترین کارکردگی دینے والا صوبہ ہے، صوبہ سندھ ایشیا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں چھٹے نمبر پر ہے، میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، میں تنقید سے سیکھتا ہوں۔
ہم عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، 2024ء کے انتخابات میں لوگوں نے ہمیں 117 سیٹیں دی ہیں، ہماری خدمت کی وجہ سے ہمیں اتنی سیٹیں ملیں۔
