ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

back home

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے امسال حج کے لیے جانے والے عازمین کی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان کے مطابق رواں سال حج کے لیے روانگی کی پروازیں 9 مئی سے شروع کی جائیں گی اور یہ9 جون تک جاری رہیں گی۔ ابتدائی طور پر 15 دن تک جانے والی پروازیں مدینہ منورہ جائیں گی، جس کے بعد 24مئی سے 9 جون تک زیادہ تر پروازیں جدہ ائرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔

حج فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے جب کہ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے۔

اسی طرح ملتان سے 2 پروازوں کے ذریعے 329 عازمین حج سفر کا آغاز کریں گے۔ سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔ سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔

مجموعی طور پر 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

حج فلائٹ آپریشن کا اختتام 9 جون کو ہوگا۔، اس کے بعد 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں