نارووال: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ نگران دور میں گندم کی خریداری میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لڑائی کی بجائے مل بیٹھ کرمسائل کے حل کی طرف جائیں تاکہ سیاسی طور پر امن اور استحکام ہو اور پالیسز کا تسلسل بھی ہو اور سرمایا یہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکے۔
انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، میں امید کرتا ہوں وہ ہماری کابینہ کا حصہ بنیں گے اور تعمیر وطن کے اس سفر میں ہم انکے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔
