اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے تاہم وزارتوں کے انتخاب اور تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیشرفت گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ون آن ون ملاقات کے بعد سامنے آئی۔
