ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائٹ ہاؤس سے پراسرار طور پر کار ٹکرا گئی، ڈرائیور ہلاک،  الرٹ جاری

 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کے دفتر اور سرکاری رہائش گاہ کے مرکزی دروازے سے ایک تیز رفتار گاڑی آکر ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا، واقعہ کے فوری بعد ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الرٹ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس سے گاڑی ٹکرانے کا واقعہ رونما ہوتے ہی سیکیورٹی ایجنسیز نے تحقیقات شروع کردیں ہیں کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود گاڑی دروازے تک کیسے پہنچی؟ ڈرائیور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم تفتیشی عمل ابھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ  وائٹ ہاوس دروازے سے گاڑی ٹکرانے کا 4 ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے، رواں برس 9 جنوری کو بھی وائٹ ہاوس کے دروازے سے ایک گاڑی ٹکراگئی تھی جس کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ منتقل کردیا تھا، جس کی تحقیقات  ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں