ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی سہولت دینے کےلیے نادرا میگا سینٹرز کی طرح اب لاہوراورکراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹے شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

دریں اثنا ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے اعلان کے مطابق گارڈن ٹاؤن لاہور اور کراچی میں صدر کے علاقے میں پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلارہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں