ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری تمام تر توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے: بابر اعظم

 بابر اعظم نے کہا ہے کہ ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں، ہماری تمام تر توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے ٹرافی نہیں جیت سکے تھے مگر اس مرتبہ یقین ہے کہ ٹرافی ہم لے کر آئیں گے ،جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا، ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ہمیں بہت اعتماد دے رہے ہیں، گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، گیری کرسٹن ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے، ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے اسی کے مطابق پلان کریں گے، بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے۔

 بابر اعظم کا کہنا ہے کہ عامر جمال کو تھوڑا وقت لگے گا، جتنا کھیلے گا اتنا ہی سیکھے گا، عامر جمال کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارمنس ہے، آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہو گی ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں، روٹیشن کے لیے ٹائم کم ہے اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کے لیے پلان کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ محمد حارث کا نمبر ٹاپ آرڈر کا ہے اور ٹاپ آرڈر میں بہت سے کھلاڑی موجود ہیں، محمد حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا مگر وہ ایسا پرفارم نہ کرسکا ،حسن علی بیک اپ کے طور پر ہے، یہ بات سلیکٹرز نے بھی واضح کی ہے، حسن علی تجربہ کار بولر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں