ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا تجارتی وفد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے  ذریعے بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں وفاقی وزرا اور پاکستان کی کاروباری برادری نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان کے آخری ہفتے میں دوسری بار سعودی عرب میں ولی عہد سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے، زراعت، آئی ٹی، ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں سعودی عرب ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ملازمت کے مواقع کے لیے اہم ممالک میں شامل ہے، آج سعودی سرمایہ کار، پالیسی سازوں کا وفد پاکستان آیا ہوا ہے، سعودی عرب پاکستان کا 7 دہائیوں سے ساتھ دے رہا ہے اور اس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں