ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پنشن کے اخراجات کو قابو میں لانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے:وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ، پنشن کے اخراجات کو قابو میں لانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر قانون اعظم نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ، 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی ریشو سے ملک کیسے چل سکتا ہے؟ ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں ،خیرات سے اسکول اور اسپتال تو چل سکتے ہیں مگر ملک صرف ٹیکس سے ہی چلتا ہے، میں ہمیشہ حکومت سندھ کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے بڑا اچھا ماڈل استعمال کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے ٹیکس کو بڑھانا ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم صرف ایک طبقے پر ٹیکس لاگو کردیں، ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے، ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، سمز بند کرنے والے معاملے پر غیر ملکی سرمایہ کار کیسے ناراض ہوسکتے ہیں، جو 10  ہزار موبائل کا بل دے رہے ہیں وہ ٹیکس ریٹرن فائل کیوں نہیں کرسکتے، تنخوا ہ دار طبقے پر 50 ہزار سے ٹیکس لاگو ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا دس دن میں پاکستان کا دورہ کرے گا، اس وفد کے ساتھ نئے پروگرام کے حجم اور مدت طے کی جائے گی،مہنگائی اب 17 فیصد پر آچکی جو بتدریج مزید کم ہوگی جب کہ جولائی اگست تک پالیسی ریٹ بھی نیچے آئیگا،ہم نے اپنے اخراجات کو بھی کم کرنا ہے،  پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں