اسلام آباد:سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گندم کی درآمد کوئی بحران نہیں بحران بنایا جا رہا ہے،ملک میں گندم کی بمپر پیداوار ہوئی، سر پلس نہیں،صارفین کو سوا ارب روپے کا فائدہ ہوا، عوام کو سستی روٹی ملی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جن کمپنیوں نے گندم درآمد کی ان کا مکمل ڈیٹا موجود ہے،خراب گندم حکومت نے برآمد نہیں کی، نجی کمپنیوں نے گندم منگوائی، گندم اسکینڈل ایک اسکرپٹڈ مہم دکھائی دے رہی ہے،مہم کا نشانہ میں ہو سکتا ہوں اور کوئی دوسرا بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ،نجی کمپنیوں کے کئے گئے عمل کا جواب مجھ سے کیوں مانگا جا رہا ہے،نجی کمپنیوں کو اجازت دینے کا قانون بانی پی ٹی آئی کے دور سے ہے، پی ٹی ڈی ایم حکومت نے گندم کی درآمد سے انکار نہیں کیا اسے موخر کیا۔
