ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کارفح پر حملہ، جنگ بندی کوششوں کو سبوتاژ کر دے گا: حماس

Sabotage Ceasefire Efforts

غزہ : حماس نے غاصب اسرائیلی  فوج کے رفح پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جارحیت مذاکرات کو ناکام بنانے اور جنگ بندی معاہدے کی راہ میں ثالثوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے صیہونیوں کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے رفح پر صیہونی فوج کی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ غاصب فوج کا آج صبح رفح کراسنگ پر حملہ، عام شہریوں کے خلاف خطرناک حد تک بڑھتا ہوا حملہ ہے اور یہ حملہ ان عام شہریوں پر حملہ ہے جو بین الاقوامی قانون کی حفاظت میں ہیں۔

حماس کا کہنا تھا کہ رفح اور کرم شالوم سرحدی راہداریوں کی سوچی سمجھی بندش، امدادی سامان کے غزہ میں داخلے کی راہ میں رکاوٹ اور مشرقی رفح کے علاقے میں اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں  سے قابض اسرائیلی حکام انسانی بحران میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج  نے شمالی اور جنوبی غزہ کی تمام کمشنریوں میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے لیے جاری جنگ کو بڑھاوا دینے کی  ایک نئی پالیسی پر عمل شروع کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں