ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے وزیراعلی سے  قانون کے مطابق نمٹیں گے،  گورنر کے پی کے

کراچی:نومنتخب گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی اگر  اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے  جیل توڑیں گے تو اسلام آباد اور  پنجاب پولیس کیسے آپ کو چھوڑیگی۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں ہے،  صوبے کا  وزیراعلی اپنے ضلع میں نہیں جاسکتا جس سے آپ صورتحال کا اندازہ  لگاسکتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ   وزیر اعلی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے شہدا کو  انصاف دلوائیں، صوبے کے بقایا جات مانگنے کے لیے فورمز  ہیں،  ان  پر اپنا کیس لڑنا ہے، وفاق سے تنازع رہا تو کے پی کے لوگ 5 سال پیچھے چلے جائیں گے،  پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، اگر  آپ جیل توڑیں گے تو اسلام آباد اور  پنجاب پولیس کیسے آپ کو چھوڑیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں