ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای سی سی:پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری

purchase price

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کی جانب سے پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای سی سی نے  پاسکو کی گندم خریداری کے ہدف میں 14 لاکھ ٹن  کو مزید 4 لاکھ ٹن بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں  گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے اور پاور سیکٹر کے لیے 127 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے خریف کی فصل کیلیے یوریا کھاد کی ضروریات سے متعلق سمری فی الحال مؤخر کر دی ہے۔

اجلاس میں 18نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور سیکٹر کے لیے 127 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کے-الیکٹرک کے لیے ایڈوانس سبسڈی کی مد میں 70 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔ آزاد کشمیر کے ٹیرف میں فرق ختم کرنے کے لیے 55 ارب روپے جاری کیے جائیں گے، علاوہ ازیں پاور ڈویژن کے لیے دو ارب 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں