اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے چند روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی اور بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 مئی کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
