ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئیں۔

دونوں علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں انعام اللہ نامی دہشت گرد ہلاک ہوا۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں