ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میٹرک کے پہلے امتحانی پرچے میں ہی کے الیکٹرک  کی لوڈ شیڈنگ

کراچی: شہر بھر میں میٹرک کے پہلے امتحانی پرچے میں ہی کے الیکٹرک  نے کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی ، جس کی وجہ سے طالب علموں کو پرچے دینے میں کافی مشکلات کا سامنا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپر کا وقت صبح 9:30 سے تھا لیکن میٹرک کے بچوں کو وقت پر پرچے نہ ملنے کی صورت میں امتحان 10 بجے شروع ہوا اور 1 بجے کاپیاں چھین لیں گئیں،اس دوران کئی امتحانی مراکز پر کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی، جس کی وجہ سے طالب علموں کے پرچے پسینہ سے بھیگ گئے۔

میٹرک کے طالب علموں کے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو وقت پر پرچہ نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں کئی گھنٹے تپتی دھوپ میں امتحانی مرکز کے باہر انتظار کرنا ، اندر سے جب بچے پیپر دے کر باہر آئے تو اُن کی حالت بہت خراب تھی، دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ اندر شروع سے آخر تک بجلی ہی نہیں تھی، جس کی وجہ سے کئی طالب علم بے ہوش بھی ہوئے، جنہیں انتظامیہ نے مناسب طبی امداد دینے کے بجائے پانی ڈال کر ہوش میں لائے اور پیپر کرنے کا حکم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں