ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ٹی ایم سی کی تقرری کا منتظر ہے

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اس وقت ٹاؤن میونسپل آفیسر (ٹی ایم سی) کے بغیر کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ٹاؤن کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے میں کئی مسائل درپیش ہیں۔

ذرائع نے جسارت کو بتایا کہ ٹی ایم سی جاوید انور عباسی کا 28 مارچ کو لاڑکانہ تبادلہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں کوئی نیا عہدیدار تعینات نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً ٹاؤن کے امور کا کام کاج بری طرح متاثر ہوا ہے کیونکہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، ایندھن کی سپلائی معطل ہو گئی اور ٹاؤن دفاتر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند ہو گئی۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان نے اس مصنف کو بتایا کہ انھوں نے متعدد بار محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ٹاؤن میں ٹی ایم سی کی خالی اسامی کے بارے میں تحریری شکایت کی لیکن بے سود ہیں ۔

عاطف علی خان نے کہا کہ پہلے وہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ٹاؤن ورکرز کو تنخواہیں ادا کرتے تھے لیکن اب انہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹاؤن چیئرمین نے وزیر بلدیات اور سکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹی ایم سی کا تقرر کریں اور ڈی ڈی او کے عارضی اختیارات اکاؤنٹ آفیسر کو سونپیں تاکہ مالی معاملات کو آسانی سے چلایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں