ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، دو طرفہ امور پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقعات پر بات چیت کی گئی۔

 وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ازبک وزیر خارجہ نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی طرف سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو جلد از جلد ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی پہنچائی۔

 وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

دونوں اطراف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور معیشت، سیکورٹی اور دفاع، رابطوں اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی روابط کے لیے افغانستان میں امن اور ترقی کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے ساتھ تمام دوطرفہ تجارت اور رابطوں کے منصوبوں کو تیز کرنے اور مکمل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

 انہوں نے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت اور اس کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں