اسلام آباد: حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گراتے ہوئے قیمت میں 2.83 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام پر بجلی گرادی اور قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے یہ منظوری مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے دی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق رواں ماہ کے بجلی کے بلز پر ہوگا، تاہم اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافےکا علان کیا ہے۔
