اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا،مشکل وقت میں انکی احتجاجی تحریکیں چلانے کو نظرانداز نہیں کرتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے پی ٹی آئی ) کے ترجمان نے کہا کہ شیر افضل مروت جو عہدہ لینا چاہتے ہیں اس میں وہ کامیاب نہیں ہوئے، وہ اکیلے ہی پارٹی کیلئے کام کرتے رہے درست نہیں، پی ٹی آئی رہنما جو جہاں تھا وہاں سے پارٹی کیلئے کام کرتا رہا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو پبلک اکاؤنٹس کے بارے اپنی رائے دی ہے،پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سیاسی جماعت نہ کہنا درست نہیں۔
