ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں 9 مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  اب ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے،9 مئی کو پاکستان کے خلاف گھنانی سازش کی گئی، عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ   9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،  ملکی دفاع کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، 9مئی کے واقعات منظم سازش کے تحت کیے گئے،ان  واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات جیسے بھی ہوں کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک پر آنچ نہیں آنے دی، ایک سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں