ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وکلا دہشت گرد نہیں، پولیس گرفتار وکیلوں کو رہا کرے، وفاقی وزیر قانون

لاہور:وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  اور  وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے  وکلا کے جائز مطالبات کا احترام کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پولیس گرفتار وکیلوں کو رہا کردے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے وزیراعلی پنجاب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،   جس میں دونوں رہنماؤں  نے  وکلا احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پربات کی، مریم نواز نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو وکلا کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز برتنے کی فوری ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پولیس حراست میں موجود وکلا رہا  کرے ، وکلا دہشت گرد نہیں، لاہورمیں جوکچھ آج ہوابہت غیرمناسب ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ کوبھی چاہیے تھا ایسے معاملے میں احتیاط برتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں