ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آئرلینڈ پہنچ گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی۔

بابراعظم کی قیادت میں ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔ فاسٹ بولر محمد عامر ویزے میں تاخیر کے باعث ٹیم کا ساتھ نہیں دے سکے۔ وہ جلد ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پنجاب کے قائم مقام گورنر محمد احمد خان نے ٹیم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔ انہوں نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئرلینڈ میں پاکستان 10، 12 اور 14 مئی کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا جس کے بعد ٹیم انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی جس کے خلاف وہ 22، 25، 28 اور 30 ​​مئی کو چار میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی نقاب کشائی کردی گئی تھی ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب رونمائی میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی سمیت پی سی بی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں