ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، اسد قیصر

  اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے   رہنما سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، ہم کسی طرح بھی تشدد کے حامی نہیں، پی ٹی آئی پر جو الزامات لگے ان کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہتے ہیں، آئین قانون پر عملدرآمد سے موجودہ صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  ہم اپنی آئین قانون کے اندر رہ کر جدوجہد پرامن طور پر جاری رکھیں گے، ہم ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، قانون پر عمل درآمد سے ہی ملکی مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بلوچستان، سندھ، پنجاب کے پی کے ، کشمیر سب شہریوں کے حقوق برابر ہیں، ہر کسی کی اپنی اپنی سیاسی وابستگی ہے لیکن ایک بات سب کی ہے کہ ملک آئین قانون کے مطابق آگے بڑھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں