ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیٹلائٹ مشن آئی کیوب سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد: آئی کیوب قمر کی جانب سے چاند کی پہلی تصویرموصول ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپاکو) کے مطابق آئی کیوب نے چاند پر 3 چکر لگائے ہیں۔ اور یہ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاندکاچکر مکمل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی کیوب قمر کو 3 مئی کو چین کے شہر ہینان میں وینچینگ اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں