ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پر تنقید، سوناکشی سنہا کا ردعمل سامنے آگیا

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے تاریخ کے سبق کا وعدہ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ویب سیریز کی کہانی کیلئے مختلف جگہوں سے استفادہ کیا گیا ہے لیکن ہم کوئی تاریخی شے نہیں بنارہے تھے۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی ایک فنکار ہیں اور انہوں نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ مغربی ویب سیریز کو اس کی تمام تاریخی اغلاط کے باوجود پسند کرتے ہیں لیکن انہیں ’ہیرا منڈی‘ پر اعتراضات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں