ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے جج عدلیہ میں مداخلت کے دعوے پر قائم

 اسلام آباد: عدلیہ میں مداخلت کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط بھیجنے والے چھ ججوں میں سے ایک جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ججوں کو آزادی حاصل نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پریکٹس ان ہائیکورٹ اینڈ لیگل ایتھکس کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم جج بنتے ہیں عزت کے لیے ورنہ ججز کو یہاں کوئی آزادی حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی یہاں وکالت میں بلکل آزادی نہیں ہے، ساری چیزیں ریکارڈ ہورہی ہیں اور ہم قیدی بنے ہوئے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ انصاف دینے پر لوگ ہمیں دعائیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے عزت باقی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں