ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادکشمیر کی صورتحال کو مس ہینڈل کیا گیا، رانا ثنا

stealers

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی صورتحال کو مس ہینڈل کیا گیا،وزیراعظم نے ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کو معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے  ان سے رابطہ ہورہا ہے، ایک دوروز میں آزادکشمیر میں حالات معمول پر آجائیں گے، کشمیر میں لوگ احتجاج کے لیے مظفر آباد جانا چاہتے ہیں، آزادکشمیر حکومت کی صوابدید ہے اگر انہیں ضرورت ہے تو رینجرز دی جائے  گی۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت اور قیادت کی ایماپر پی ٹی آئی سے گرینڈڈائیلاگ کی بات کررہا ہوں، یہ غلط تاثر دیا جارہاہے کہ کسی کے کہنے پر گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں