ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت جاری: رفح میں بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ: وسطی غزہ کے شہر رفح پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں واقع شہر رفح کے جنوب مشرق میں برازیل کے محلے میں ایک گھر پر بمباری کی جس میں بچے سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔

اسرائیلی قابض جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجائیہ محلے میں ایک مکان پر بمباری میں ایک خاتون بھی شہید  اور دیگر زخمی ہو گئے۔

قابض فوج جبالیہ کیمپ کے مرکز میں گھس گئی، کیمپ میں موجود پناہ گاہوں پر شدید گولیاں چلائیں، جب کہ قابض فوجیوں نے سینکڑوں شہریوں کو پناہ گاہوں سے نکلنے پر مجبور کردیا۔

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 35,034 فلسطینی شہید اور 78,755 زخمی ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں