ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب

should take notice

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کی خواہشات کے مطابق عدالتی فیصلے ہوں تو واہ واہ کرتے ہیں ،عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں اور جیل انتظامیہ دونوں کے ٹیسٹ کروارہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ کس حیثیت سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا شفٹ کریں؟ باقی قیدیوں کو بھی ان کے صوبوں میں شفٹ کردیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتقامی سیاست ہم نے بھگتی ہے مگر  آپ کی طرح رونا دھونا نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں