ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں، سینیٹر فیصل واوڈا

establishment and Judiciary

اسلام آباد:  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ثالثی کیلئے کردار ادا کریں،میں اس آئین اور قانون کاڈسا ہوا ہوں، وزیراعظم کو چاہیے کہ سنجیدہ معاملوں میں اپنا کردار ادا کریں،وزیراعظم 2اداروں کو ٹکرانے والی سازش کا حصہ بننے سے بچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو دبئی لیکس ہیں اصل میں یہ انتشاری لیکس ہیں، دبئی لیکس میں عدل و انصاف کے شعبوں کے لوگوں کے نام نہیں، دبئی ان لاکڈ ایک سیاسی پروگرام ہے جس میں کئی سیاستدانوں کے نام ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کے نام دبئی لیکس کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں، جنہوں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کئے ہوئے ہیں ان کے نام کیوں دیئے جا رہے ہیں،کیا ان لوگوں کے خلاف کوئی کھیل کھیلا جا رہا ہے، میں نے کسی میڈیا ادارے پر کوئی الزام نہیں لگایا،میرا سوال ہے کہ صرف مخصوص لوگوں کو کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں