ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے، میجر شہید

operation in North Waziristan

راولپنڈی: بلوچستان میں  سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ پاک فوج کا میجر شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔کارروائی کے دوران پاک فوج کے  میجر جنرل نے جام شہادت نوش کرلیا۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے سمبازہ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں میجر بابر خان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر بابر خان کی عمر 33 سال تھی اور ان کا تعلق میانوالی سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں موجود دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں