ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی و معاشی حالات عمران خان سے مذاکرات کرنے کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں: پرویزالٰہی

 چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کرنے کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں۔

 احتساب عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرنے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہر مسئلہ کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے لگتا ہے ن لیگ مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا، تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں تب ہی استحکام پیدا ہو گا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نااہل حکمران کب تک عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جیل میں بند رکھیں گے، انشاء اللہ بہت جلد سب عوام میں ہوں گے،جنرل الیکشن اور پھر ضمنی الیکشن میں عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا، فارم 47 والی حکومت عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اندر اس وقت دو بیانیے چل رہے ہیں ایک مذاکرات کے حق میں ہے اور دوسراحکمران طبقہ مذاکرات سے فرار چاہتا ہے ،عمران خان نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے مذاکرات کی حامی بھری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں