ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا دن ’منت‘ کے باہر کھڑا رہا، راجکمار راؤ

ممبئی: بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار وہ کنگ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ’منت‘ کے باہر پورا دن کھڑے رہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئے تو شاہ رخ خان کو دیکھنے کیلئے بے تاب تھے اور وہ ان کے گھر کے باہر کھڑے رہے تاکہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جب انہیں کنگ خان سے ملنے کا موقع ملا تو اپنے تعارف کیلئے انہوں نے باقاعدہ ریہرسل کی تھی۔

راجکمار راؤ نے بتایا کہ وہ اس وقت حیران ہوگئے جب شاہ رخ خان نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے متعلق سب کچھ پہلے ہی جانتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں