ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا

Corruption will not be tolerated

 لاہور : مسلم لیگ(ن)سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا۔

اس حوالے سے رہنما ن لیگ سیف الملوک کھوکھر نے بتایا کہ شہباز شریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔ 

سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے 28 مئی کو نون لیگ کے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن بھی بنادیا گیا، رانا ثنااللہ پارٹی انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیے گئے۔

ترجمان کے مطابق  18 مئی کو ہونیوالے اجلاس میں صرف پارٹی صدر کے عہدے پر انتخاب ہوگا، اجلاس مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہو گا، انتخابی ڈھانچے میں صدرکے سواکوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13 مئی کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ قائد نوازشریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں