ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے کسانوں کے سر پر مسلم لیگ ن نے ہاتھ نہیں رکھا، رہنما پی ٹی آئی

 اسلام آباد:  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ہم نے عدلیہ کو مضبوط کرنا ہے،پنجاب کے کسانوں کے سر پر مسلم لیگ (ن) نے ہاتھ نہیں رکھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ   پی ٹی آئی کے کسی ذمہ دار سیاستدان نے کسی جج کو ٹارگٹ نہیں کیا،کچھ ججز کھڑے ہو رہے ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے،اگر کسی جج پر اعتماد نہیں تو اس پر ذاتی حملے سے گریز کرنا چاہیے۔

   علی محمد خان نے کہا کہ میں کئی کئی گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر بٹھا، لیکن مجھے بغیر ملے واپس بھیجا جاتا ہے، ایسا ہمارے ساتھ کیوں کیا جارہاہے؟ ہمارا لیڈر 300 دنوں سے جیل میں پڑا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کو اپنی قوم سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں