ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، ورلڈ بینک

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو رواں برس تقریباً 26 فیصد تک رہے گی۔عالمی بینک کی طرف سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی جو اگلے سال 2.3 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے جو رواں سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں