ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  بھارت میں 20 کروڑ سے زائد مسلمان نازک صورتحال سے دوچار ہیں، ڈاکٹر آصف محمود

واشنگٹن:امریکا کے عالمی مذہبی آزادی کمیشن کے رکن ڈاکٹر آصف محمود نے کہا ہے کہ  بھارت میں 20 کروڑ سے زیادہ مسلمان نازک صورتحال سے دوچار ہیں، بھارت میں لاکھوں سکھ اور مسیحی بھی مسائل کا شکار ہیں جبکہ 30 لاکھ  روہنگیا کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

امریکا کے عالمی مذہبی آزادی کمیشن کے رکن نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کے امور پربڑی خامیاں ہیں، فلسطینیوں کے حوالے سے قانون کے مطابق مسئلے کو حل کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود امریکا کے عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کارکن مقرر کیا گیا، بحثیت سفارت کار وہ مختلف ممالک میں مذہبی آزادی کا جائزہ لیں گے اور امریکی حکومت کیلئے پالیسی سفارشات مرتب کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں