تہران: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے شہید ہونے کے بعد علی باقری کنی کو عبوری وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا گیا۔
آئین کے آرٹیکل 135 کے مطابق جب کسی وزارت کا کوئی وزیر نہ ہو تو صدر کسی شخص کا انتخاب کر کے انہیں تین ماہ کے لیے اس وزارت کا سربراہ نامزد کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام شہید ہوگئے تھے۔
