ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے: بیرسٹر گوہر

not a good omen

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے منی ٹریل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان  نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے متعلق کہا کہ وہ منی ٹریل دیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن ناکام رہا ،عمران خان کو قوم سے قربانی مانگنے کی شہباز شریف کی بات پر حیرت ہوئی۔ فارم 47 کی حکومت اب لوگوں کی زبان کو بند کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہتک عزت والے قانون کی عمران خان نے مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی ہتک عزت کے قانون کی مخالفت کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں