ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریش راول کا ووٹ نہ ڈالنے والے بھارتیوں کو سزا دینے کا مطالبہ

 دبئی: بالی ووڈ کے سینیئر اداکار پریش راول نے کہا ہے کہ ہمارے  حکام کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے بھارتیوں کو سزا دینی چاہیے۔

بھارت میں لوک سبھا انتخابات جاری ہیں، بالی ووڈ کی معروف شخصیات اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مداحوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہی ہیں جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریش روال نے آج ممبئی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

پریش راول نے بھارتی شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ شکایت کرتے ہو کہ حکومت کام نہیں کررہی، اگر آپ آج ووٹ نہیں ڈالیں گے تو اس ملک کے حالات کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ آپ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کا الیکشن میں کامیابی کے بعد بالی ووڈ چھوڑنے کا عندیہ

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ووٹ نہیں ڈالتے، ان کے خلاف کوئی نہ کوئی کارروائی ہونی چاہیے یا تو ان کے ٹیکس بڑھائیں یا پھر اُنہیں کوئی دوسری سزا دیں۔

یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑے انتخابات کے لیے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے 543 نشتوں پر الیکشن ہو رہے ہیں جس میں مجموعی طور پر 96 کروڑ اور 90 لاکھ  ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں