ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی کے: نئے مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش ہوگا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی  ہے، جو 24 مئی کو پیش کیا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کے پی کے حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے 24 مئی کو 3 بجے دوپہر صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

قبل ازیں بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہوگا، جس کی بجٹ کی منظوری لینے  کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا گیا جائے۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔

صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے صوبائی حکومت بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، امید ہے اپوزیشن بجٹ پر تنقید کے بجائے مثبت بات چیت کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں