ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہاج علی نے یمنیٰ زیدی پر بنائی گئی ‘میم’ ڈیلیٹ کروادی

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والے معروف اداکار وہاج علی نے ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا دفاع کیا۔

حال ہی میں وہاج علی کے فین پیج کی جانب سے یمنیٰ زیدی سے متعلق ایک میم شیئر کی گئی تھی جس میں اداکارہ کے مختلف ڈراموں سے لیے گئے کرداروں کی تصویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شامل تھا۔

اس کولاج میں یمنیٰ زیدی کی اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ تصاویر تھیں جن پر لکھا تھا کہ ”یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فِٹ آجاتی ہے“۔

w1w1

یہ میم جیسے ہی وہاج علی کی نظروں کے سامنے سے گزری تو اُنہیں پیج کے ایڈمین پر غصہ آیا کیونکہ میم میں یمنیٰ زیدی کا موازنہ آلو سے کیا گیا تھا۔

وہاج علی نے مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایڈمین سے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس پوسٹ کو ہٹا دیں، اگر آپ میرے مداح ہیں تو آپ کو میرے دوستوں، ساتھیوں اور خاندان کا احترام کرنا چاہیے۔

w2w2

اداکار کی درخواست پر فین پیج کے ایڈمین نے یمنیٰ زیدی سے متعلق میم ڈیلیٹ کردی لیکن میم کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ میں مرکزی جوڑے کے طور پر کام کیا تھا، ان کی جوڑی کو خوب مقبولیت ملی تھی۔

وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بھی بڑھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں